ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لال چند کٹاریا کے استعفیٰ کو نامنظور کیا

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لال چند کٹاریا کے استعفیٰ کو نامنظور کیا

Sun, 02 Jun 2019 14:19:07    S.O. News Service

جے پور، 2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تمام قیاس آرائی کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنے وزیر زراعت لال چند کٹاریا کا استعفیٰ نامنظور کر دیا ہے۔کٹاریا وزیر اعلی گہلوت سے ان کے سرکاری رہائش گاہ پر ملے تھے اور لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کے پیش نظر استعفی دینے کی بات دہرائی تھی، لیکن وزیر اعلی نے ان کا استعفی مسترد کر دیا۔وزیر اعلی کے دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعلی نے استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کٹاریا سے اپنا کام جاری رکھنے کو کہا کہ وہ اچھی حکمرانی دینے میں اہم کردار ادا کریں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کو کٹاریا نے اچانک استعفی دینے کا اعلان کیا اور ان کا استعفی نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔حالانکہ وزیر اعلی کے دفتر نے اس طرح کا کوئی خط ملنے سے انکار کیا۔اس کے بعدوزیر کٹاریا اس کے بعد جمعہ کو وزیر اعلیٰ سے ملے۔


Share: